Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیکٹڈ وزیراعظم ملک پر بوجھ بن گئے،نفیسہ شاہ

 اسلام آباد... پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ملک پر بوجھ بن گئے ۔ ان کی کیا مجبوری یا خوف تھا کہ وہ ملک اور قوم کی نمائندگی کرنے نیویارک نہیں گئے۔ وزیراعظم کو قوم کو جواب دینا ہوگا کہ یہ موقع کیوں ضائع کیا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی میں اہلیت کا فقدان ہے، ان کی وجہ سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ایک ماہ کے اندر ہی بد حواس ہوگئی ۔ ان کے پاس کوئی روڈمیپ تھااور نہ ہے اور نہ ان میں ملکی معاملات چلانے کی اہلیت ہے۔ انہوںنے کہا کہ فواد چوہدری کی اوقات کیا ہے سب کو پتہ ہے۔ عمران خان اب ردعمل کے لئے تیار رہیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف کردارکشی کی مہم بہت پرانی ہے۔ 

شیئر: