Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کو پھر پر لگ گئے

کراچی ...پاکستان میں ڈالر کو پھر پر لگ گئے۔ ڈالر کی قدر میں 70سے 80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 126.80 روپے کا ہوگیا ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی خبروں کے بعد ڈالر کی قیمت 127 روپے تک بھی پہنچی ۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید گرنے کی افواہیں ہیں۔ فاریکس ایسویس ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 126.20اور 126.80روپے رہی ۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 125.80روپے اور 126.10روپے رہی تھی۔

شیئر: