احمق ڈرائیور دھکا دینے کے بعد اپنی ہی کار کا تعاقب کرتا رہا
ہیلسوین،ویسٹ مڈلینڈ .... یہاں حال ہی میں جاری ہونے والی ایک انتہائی مضحکہ خیز وڈیو کلپ نے سب کو حیران کردیا ہے جس میں کوئی غائب دماغ ڈرائیو ر جسکی گاڑی کا انجن بند ہوگیا تھا اس نے اسے دھکے دیکر چلانے کی کوشش کی اور پھر اتنا زور لگایا کہ کھڑی ہوئی گاڑی ڈھلان میں اترنے لگی جسے روکنے کیلئے وہ مسلسل اسکا تعاقب کرتا رہا۔ جاری ہونے والی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ اس کوشش کے دوران ڈرائیور نے ایک دوسرے شخص کو بھی ٹکر مارنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ وڈیو میں ڈرائیو رکے چہرے پر جو وحشت اور حماقت بیک وقت نظر آرہی ہے وہ کسی کو بھی قہقہے لگانے پر مجبورکرسکتی ہے۔ اب تک اس ڈرائیو رکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ یہ وڈیو جب شروع ہوتی ہے تو ایک بند گاڑی کو دھکا دینے کی کوشش کرتا نظرآتا ہے۔ مگر فوری طور پر اسے احساس ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی بھی کوشش کرلے وہ اس لڑھکتی گاڑی کے اندر گھس کر اسے روک نہیں سکتا۔ بے قابو ہونے والی گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے رفتار پکڑنے لگی۔کلپ کے آخری حصے میں احمق ڈرائیور بہرحال گاڑی روکنے میں کامیاب ہوگیا مگر یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ گاڑی خود ہی رکی یا اس میں اسکی کوششوں کا بھی کوئی دخل تھا۔