جی ڈی کانسٹیبل کی 55ہزار اسامیاں،درخواست دینے کی آخری تاریخ 5اکتوبر
نئی دہلی۔۔۔۔اسٹاف سروس کمیشن نے جی ڈی کانسٹیبل ( ایس ایس سی ، جی ڈی کانسٹیبل) کے عہدوں کیلئے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر سے بڑھاکر5اکتوبر کردی ہے۔ امیدوار اب 5اکتوبر کوشام 5بجے تک درخواست جمع کراسکتے ہیں۔اسٹاف سروس کمیشن نے کانسٹیبلز کے 54ہزار 953عہدوں پر تقرری کیلئے گزشتہ ماہ جولائی میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ان عہدوں پر تقرری کیلئے امیدوار وں کو 10ویں پاس ہونا لازمی ہے۔امیدواروں کوبی ایس ایف، سی آئی ایس یف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور این آئی اے میں تعینات کیا جائیگا۔خواہشمند امیدوار نیچے دی گئی ضروری معلومات سے استفادہ کرسکتے ہیں:
عہدے کا نام : کانسٹیبل(Constable GD)۔
لیاقت: 10ویں کلاس پاس ہونا لازم۔
عمر کی حد: امیدوار کی اوسط عمر 18سے 23سال کے درمیا ن ہو۔
امیدواروں کا انتخاب: امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان ( Exam SSC )، فیزیکل ٹیسٹ اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔
درخواست فیس: 100 روپے۔
تنخواہ: 21ہزار 700سے69100روپے ماہانہ۔
ایس ایس سی جی ڈی آن لائن درخواست جمع کرنے کا طریقہ:
1۔آن لائن درخواست جمع کرنے کیلئے امیدوار SSC کی آفیشل ویب سائٹ ssconline.nic.in پر جائیں ۔
2۔SSC GD Apply Onlineکیلئے لنک پر کلک کریں۔
3۔ Apply Now پر کلک کریں۔
4۔مطلوبہ تمام معلومات پیش کرکے درخواست جمع کردیں۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں