Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بات کرینگے،شاہ محمود

نیویارک...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستانی سیاستدان سیاسی ضرورت کے قیدی ہیں۔ کچھ چیزیں توجہ ہٹانے کےلئے کی جاتی ہیں۔ اگر ہند نے کوئی حماقت کی تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی۔امریکہ سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے۔معاملے پر پیشرفت کی خواہش ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں باور کرایا جائےگا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے۔اگر ہند کی طرف سے کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائےگا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان آئیں گے اور ہند بھی جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہا کہ ہندجائیں تو ہندوستانی قیادت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کو کہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے بین الاقوامی برادری اور عالمی رہنماوں کی ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے مظالم پر مشتمل رپورٹ درحقیقت پاکستانی دعوے کی تصدیق ہے۔ 

شیئر: