مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی؟
اسلام آباد... سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور داماد کا ایڈن ہاوسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار فواد چو ہدری ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر مشرف بہادر ہیں تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ مریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں۔ سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی۔