Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی تارک وطن کو اقامہ دائمہ نہیں دیا جارہا، محکمہ پاسپورٹ

ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ 500ریال فیس پر تارکین وطن کو دائمی اقامہ دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔محکمے نے یہ تردید سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس افواہ کے جواب میں جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مخصوص زمرے کے تارکین وطن کو دائمی اقامہ 500ریال فیس لیکر دیا جارہا ہے۔ ان سے مرافقین فیس بھی نہیں لی جارہی ۔ محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ اگراس قسم کی کوئی اسکیم ہوگی تو باقاعدہ سرکاری چینل سے اسکا اعلان کیا جائیگا۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ مسلسل 4برس تک مقیم غیر ملکیوں کے اقامے میں توسیع کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ان سے سالانہ 500ریال فیس وصول کی جارہی ہے جبکہ انہیں اقامہ دائمہ دینے کا پروگرام ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے اسکی تردید کردی ہے۔ 

شیئر: