احمد شہزاد کا نام ڈرافٹنگ کی فہرست سے باہر
لاہور: پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا نام پی ایس ایل 4 کیلئے دستیاب ڈرافٹنگ کے پاکستانی کرکٹرز کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ پی سی بی کی طرف سے یہ وضاحت کر دی گئی ہے کہ معطلی کی وجہ سے احمد شہزادکا نام فی الحال فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ذرائع سے سامنے آنے والی فہرست میں اوپنر کا نام شامل تھا۔ ڈوپنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل کرکٹر کسی بھی سطح پر کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ان کے کیس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں