Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد ، دورہ مکمل کرکے کویت سے مملکت واپس

کویت ... سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کویت کا مختصر ترین دورہ مکمل کرکے سعودی عرب واپس پہنچ گئے۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے انہیں ”قصر بیان“ سے رخصت کیا۔ کویت ایئرپورٹ کے شاہی ہال سے الوداع کہنے والوں میں کویتی ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ، کویتی اسپیکر ، قائم مقام وزیراعظم و وزیر خارجہ اور شاہی خاندان کے افراد پیش پیش تھے۔ اس سے قبل امیر کویت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں شاندار پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر قصر بیان میں کویت اور سعودی عرب کے تاریخی شاندار تعلقات پر برادرانہ ماحول میں بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے ، تمام شعبوں میں مشترکہ مفادات پر توجہ مرکوز کرنے اور جی سی سی کے سائبان تلے مشترکہ جدوجہد کے عمل کے استحکام پر گفت و شنید ہوئی۔ علاوہ ازیں علاقائی اورعالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔
 

شیئر: