Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرامراض چشم ڈاکٹر وینکٹ سوامی کے 100 ویں یوم پیدائش پر گوگل کا ڈوڈل

نئی دہلی۔۔۔۔ ہند کے ماہرامراض چشم ڈاکٹر گووندپّا وینکٹ سوامی کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پرگوگل نے پیر کو ڈوڈل بناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔گوگل نے ڈوڈل میں ڈاکٹر وینکٹ سوامی کی تصویر اور اس کے پس منظر میں ان کے قائم کردہ اسپتال کا منظر پیش کیا ۔ ڈاکٹر وینکٹ سوامی یکم اکتوبر 1918 کو تامل ناڈو کے ضلع ویرود نگر کے وڈا مل پورم گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی نابینا افراد کی فلاح و بہبودکیلئے وقف کردی تھی۔ انہوں نے موتیا بند جیسی بیماری کے علاج کیلئے خصوصی سرجری کا طریقہ دریافت کیا تھا۔ڈاکٹر گووندپّا نے مدورے کے امریکن کالج سے کیمسٹری میں گریجویشن کیا۔اس کے بعدمدراس کے اسٹینلی میڈیکل کالج سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر وینکٹ سوامی 1945 سے 3 برس تک ہندوستانی فوج میں فزیشن کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔ گوگل بلاگ کے مطابق ڈاکٹر وینکٹ سوامی ایک دن میں آنکھوں کے تقریباً 100 آپریشن کرسکتے تھے۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں نابیناؤں کے علاج کیلئے آنکھوں کے کیمپ لگاکرموتیا بندکے مریضوں کا علاج کیا۔ڈاکٹر وینکٹ سوامی نے 1976 میں 58 برس کی عمر میں اروند آئی ہاسپٹل قائم کیا جہاں آج بھی نابینا افراد کا بہت ہی معمولی خرچ پر علاج کیا جاتا ہے۔حکومت نے ڈاکٹر وینکٹ سوامی کو بہترین کاموں پر 1973 میں پدم شری اعزاز سے نوازا۔وہ جولائی2006 میں 87 برس کی عمرمیں چل بسے۔
مزید پڑھیں:-  --  - -لالوپرساد کے گھر پھر سے بجے گی شہنائی،تیجسوی بنیں گے دولہا

شیئر: