Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب صدر جمہوریہ معمرافراد کے عالمی دن کے موقع پرنامور شخصیات کواعزازسے نوازیں گے

نئی دہلی۔۔۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پرممتاز سینیئر شہریوں اور اداروں کو بزرگ شہریوں کیلئے ان کی شاندار خدمات پر’ ’ویوشریشٹھ‘ ‘ ایوارڈ سے نوازیں گے۔مرکزی سماجی اور امپاورمنٹ وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ پیر کو ہونے والی تقریب کی صدارت مرکزی سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزیر تھاورچند گہلوت کریں گے۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر مملکت کرشن پال گوجر، رام داس اٹھاؤلے اور وجے سانپلا بھی موجود ہونگے۔’ ’ویوشریشٹھ ‘‘ایوارڈ  2005 ء میں سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزارت نے شروع کیا تھا۔ 2013 میں اسے قومی ایوارڈز کے زمرے میں لایا گیا۔ یہ ایوارڈ ان سینیئرشہریوں اور اداروں کوعطا کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے کسی بھی حصے میں بزرگوں کے لیے بہترین خدمات انجام دی ہوں۔اس ایوارڈ کے لئے حکومت ہند کی وزارتوں، محکموں اور خود مختار تنظیموں سے ناموں کی فہرست طلب کی جاتی ہیں۔ ’ ’ویوشریشٹھ‘ ‘  ایوارڈ13 مختلف زمروں میں دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم کا دورہ گجرات: گاندھی میوزیم اورامول پلانٹ کا افتتاح

شیئر: