Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر چیٹنگ سے منع کرنے پر شوہر نے جان دیدی

حیدرآباد۔۔۔۔سکندر آباد کے ماریڈ پلی کے نوجوان کی اہلیہ نے اسے واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے پھانسی لگا کر جان دیدی۔ شوہر اپنی گرل فرینڈ سے واٹس ایپ پر چیٹنگ کیا کرتا تھا۔اس کی موت کی خبر جب گرل فرینڈ کو ہوئی تو اس نے بھی خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق 27سالہ شیور کمار کی بیوی نے چیٹنگ کے مسئلے پر اسے کافی برا بھلا کہا اور خاندان کے بزرگوں سے شکایت کی دھمکی دی ۔ شیو کمار اپنی 19سالہ گرل فرینڈ وینیلا سے چیٹنگ کیا کرتا تھا جو اس کے بچپن کی دوست تھی۔ بیوی کی دھمکی اور طعن و تشنع سے پہلے ہی وہ دل برداشتہ تھا ،گزشتہ روز جب اہلیہ پڑوسی کے گھر اسے لے گئی تاکہ وہ اسے سمجھا سکیں تو وہ اور ناراض ہوگیا جس کے بعد اس نے گلے میں پھندہ لگاکر خود کشی کرلی۔شیو کے مرنے کی اطلاع پر صدمے سے دوچار گرل فرینڈ وینیلا نے تیزاب پی لیا جسے نازک حالت میں گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ شیو کمار پیشہ سے الیکٹریشن تھا۔ اس کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد بھی وہ اپنی دوست سے رابطے میں تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: رنگین ڈھونگی ’’بابا‘‘کے سنگین کرتوت

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: