نائب وزیر محنت ڈاکٹر تماضرسے سفیر ہند احمد جاوید کی ملاقات
ریاض.... نائب وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر تماضر بنت یوسف الرماح سے پیر کو ریاض میں سفیر ہند احمد جاوید نے ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امو راو رسعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان سماجی بہبود کے شعبوں میں تعاون نیز دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں ہندوستانی کارکنان کی صورتحال اور وزارت محنت کی جانب سے انہیں پیش کی جانے والی خدمات کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ ڈاکٹر تماضر نے سفیر ہند کو سعودی ویژن 2030کے اہداف سے مطلع کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سماجی بہبود کو فروغ دینا ۔ سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا۔ سماجی بہبود کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والے طبقوں کو خدمات کی فراہمی میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنا۔ سعودی ویژن کے اہداف میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت اس سلسلے میں ترقی یافتہ عالمی ماہرین سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔