چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کمپنی چلانے والا عرب گرفتار
ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری اور محکمہ زکوة و آمدنی نیز چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ سعودی اتھارٹی نے ریاض میں ایک کمپنی کے خلاف قانون تجارت کی خلاف ورزی ثابت ہو جانے پر قانونی کارروائی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری ایک غیر ملکی عرب شہری اور اس کے بیٹے کو اپنے نام سے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کمپنی کھلوائے ہوئے تھا۔ عرب شہری اور اس کا بیٹا بغیر اجازت نامے کے کمپنی کے سارے کام اپنے طور پر انجام دے رہے تھے۔ وزارت تجارت نے متعلقہ فریقوں کو دفتر میں طلب کر کے ان کا بیان ریکارڈ کیا اور پھر انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔ یہ کارروائی معتبر معلومات ملنے پر کی گئی۔