آذربائیجان اور آرمینیا کے مذاکرات کی کامیابی کا خیر مقدم
’امید ہے کہ یہ معاہدہ استحکام اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے آذربائیجان اور آرمینیاکے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی اور امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ استحکام اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب ہر اس اقدام کی حمایت کرتاہے جو عالمی امن و استحکام کے قیام اور ترقی و خوشحالی کے لیے سازگار حالات فراہم کرنے میں معاون ہو۔