اجے نے ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“نہیں دیکھی، کاجول
بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ان کے شوہر اجے دیوگن نے ان کی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ ابھی تک نہیں دیکھی لیکن اس کی کوئی وجہ ہے جو مجھے معلوم نہیں ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن کی پروڈکشن فلم ”ہیلی کاپٹر ایلا“ کی تشہیر کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اجے دیوگن نے ان کی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ ابھی تک نہیں دیکھی ہے جو بالی وڈ کی آئیکانک فلم سمجھی جاتی ہے لیکن اجے نے اس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ انہوںنے مجھے کہا کہ فلم نہ دیکھنے کی ایک وجہ ہے جو میں تمہیں نہیں بتاﺅں گا۔ کاجول نے کہاکہ اس بات کا جواب میڈیا آئندہ ملاقات میں ان سے پوچھے اور مجھے بتائے کہ انہوں نے یہ فلم ابھی تک کیوں نہیں دیکھی ۔