بہن کی خوشی کیلئے ایوش کوبالی وڈ میں لایا، سلمان خان
بالی وڈاداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو انڈسٹری میں متعارف کرانے سے بچنے کی کئی بار کوشش کی تاہم بہن کی خوشی کی خاطر انہیں بالی وڈ میں لانا پڑا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمان خان سے جب اقربا پروری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ میں اسی وجہ سے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو متعارف کرانے سے ہچکچارہا تھا لیکن میرے ذہن میں یہ سوال بھی تھا کہ اگر میں ایوش کو نہیں متعارف کراو¿ں گا تو میری بہن سوچے گی کہ شاید مجھے اس کے شوہر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔سلومیاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ خاندان کے کسی فرد کو فلم انڈسٹری میں متعارف تو کراسکتے ہیں لیکن اس کی اداکاری اور کامیابی میں آپ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اداکار کتنا ہی خوش شکل اور ذہین کیوں نہ ہو ا±س کی قسمت کا فیصلہ خود شائقین کرتے ہیں۔سلمان خان نے کہا کہ اگر میں ایوش کو متعارف نہیں کرتا تو کوئی اور انہیں متعارف کرا دیتا۔ایوش کی فلم لورا تری 5اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ اس میں ڈبیو کرنے والے دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔