Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کی یقین دہانی پر کسانوں کا احتجاجی مارچ ختم

نئی دہلی۔۔کسانوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی بل ، ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور قرض معافی سمیت مختلف مطالبات کو منوانے کیلئے حکومت کیخلاف مظاہرہ اورمارچ شروع کیا۔رات12بجکر 40منٹ پر مظاہرین کودہلی میں کسان گھاٹ جانے کی اجازت دیدی گئی۔غازی آباد ایس ایس نے بسوں کا انتظام کیا ۔حکومت کی جانب سے بعض مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد کسانوں نے تحریک کے اختتام کا فیصلہ کیا۔بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹیکیت نے کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے وقت طلب کیا ہے۔مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے پر دہلی پولیس نے معافی مانگی ہے۔بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹیکیت نے کہا کہ23ستمبر سے شروع ہونیوالا دہلی مارچ کسان گھاٹ پہنچ کر ختم کردیا گیا۔دہلی پولیس نے سرحد پر روک دیا جس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ہمارا مقصد مارچ مکمل کرنا تھاجسے حاصل کرنے کے بعد کسان اپنے گاؤں واپس جارہے  ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کی حد میں کمی کردی

شیئر: