Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنجن گگوئی نئے چیف جسٹس مقرر

نئی دہلی۔۔۔۔جسٹس رنجن گگوئی نے بدھ کو ہندوستان کے 46ویں چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھایا۔ان کی مدت کار 13ماہ سے زائد ہوگی۔وہ 17نومبر 2019ء کو ریٹائر ہوجائیں گے۔وہ ملک کے پہلے چیف جسٹس ہیں جن کے پاس نہ تو مکان ہے اور نہ کار۔گگوئی 28فروری 2001ء کو گوہاٹی ہائی کورٹ میں جج کے عہدے پر تعینات ہوئے اور 23اپریل 2012ء کو سپریم کورٹ میں جج کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے پیر کو جب یہ کہا کہ ججوں کی تنخواہیں تین گنی ہونی چاہئیں تو شاید ان کے دماغ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی جانب سے جائدادوں کے بارے میں دیا گیا مینوفیسٹو رہا ہوگا۔ خصوصاًرخصت ہونیوالے سابق چیف جسٹس دیپ مشرا اور اور نئے سی جے آئی رنجن گگوئی کی جائدادیں ان کے ذہن میں رہی ہونگی۔ واضح ہو کہ جسٹس رنجن گگوئی کو 46ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پرایوان صدارت میں صبح تقریباً11بجے صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند حلف دلائی۔وہ سی جے آئی بننے والے شمال مشر قی ریاست کے پہلے جج ہیں ۔ ان کے والد آسام میں وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: