Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی نظام کیلئے امریکہ کی شرائط

بیروت ...امریکی عہدیداروں نے شامی بحران کے حل میں سنجیدگی کے مظاہرے کو شامی نظام حکومت کی قانونی حیثیت سے مربوط کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ کے نمائندے برائے شام اور شام کیلئے نائب معاون وزیر خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ جب تک اقوام متحدہ کے زیر نگرانی سیاسی عمل میں پیشرفت نہیں ہوگی تب تک شام کی تعمیر نو میں کوئی مدد نہیں کی جائیگی اور نہ ہی شامی حکومت کی قانونی حیثیت قابل قبول ہوگی۔ امریکی عہدیداروںنے واضح کیا کہ امریکہ نیا شام تخلیق کرنے کیلئے سیاسی حل تک رسائی کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ نیا شام امن و استحکام سے مالا مال ہو۔ ایرانی نظام یا ملیشیاﺅں سے اسکا کوئی رشتہ ناتہ نہ ہو۔ نیا شام دہشتگردی کی سرپرستی نہ کرے ۔ اپنے پڑوسیوں کو خطرات میں نہ ڈالے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے بھی پاک ہو۔
 
 

شیئر: