Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ:دفاعی چیمپیئن رئیل میڈرڈ کو سیزن میں تیسری شکست

ماسکو:چیمپیئنز لیگ کے موجودہ چیمپیئن ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ کو اس سیزن میں مسلسل تیسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسے روسی کلب سی ایس کے ماسکو نے 0-1 سے شکست دیدی۔ اپنے سپر اسٹارکرسٹیانو رونالڈو کی عدم موجودگی سے ٹیم ابھی تک سنبھل نہیں پائی اور اس سیزن میں اسے ابھی تک تینوں میچوں میں کوئی گول کرنے کا مو قع بھی نہیں مل سکا۔ اس ناکامی نے رئیل میڈرڈ کے کوچ اور مینجر کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا اور رونالڈو کے متبادل کی تلاش کا مطالبہ مزید زور پکڑ گیا ہے ۔ میزبان روسی کلب کی جانب سے انگلش کلب ایورٹن سے ادھار لئے گئے کھلاڑی نکولا ولاسچ نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا اور یہی رئیل میڈرڈ کیلئے کافی ثابت ہوا۔ میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہونے والے اس گول کے بعد دونوں ٹیمیں کوشش کے باوجود کوئی اور گول نہ کر پائیں روسی کلب کے لئے تو دفاعی کھیل ہی بہتر ثابت ہوا لیکن رئیل میڈرڈ کی جانب جارحانہ کھیل کے باوجود اس کے کھلاڑی گیند کو جال میں پھینکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔موجودہ چیمپیئن ہونے اور مسلسل تیسرے میچ میں کوئی گول کئے بغیر ہارنا ہسپانوی کلب کے لئے سخت خفت کا باعث بن گیا ہے ۔ گزشتہ12سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب رئیل میڈرڈ کو ایسی صورتحال سے دوچار ہونا پڑاہے۔ رونالڈو کی عدم موجودگی اور چیمپیئنز لیگ کا فائنل جیتنے میں مددگار گیرتھ بیل کے زخمی ہونے کے باعث نہ کھیلنے کا ہسپانوی کلب کو سخت نقصان ہوا۔اس کے دیگر کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن ان کی ایک نہ چل سکی اور میزبان کلب کے گول کیپر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گول پوسٹ کا شاندار دفاع کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: