Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب سرگرم

اسلام آباد:  نیب نے نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں عدالت عالیہ اسلام آباد سے تفصیلی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب رواں ہفتے ہی درخواست دائر کر سکتا ہے، اس حوالے سے قانونی ٹیم کو بھی ہدایات دی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں برس جولائی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 ستمبر کوتینوں افراد کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -شہباز شریف جیل جانے والے ہیں؟

شیئر: