Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی جہانگیرکی اہلیت کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

اسلام آباد...اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کی اہلیت کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ سنائے جانے عندیہ دیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی درست ہوئی یا نہیں فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔نئی حکومت کو معاملہ دیکھنے دیں ۔ یہ ایگزیکٹو کا اختیار ہے، انہیں فیصلہ کرنے دیں۔کنٹریکٹ ملازم کی تعیناتی ایگزیکٹو کرسکتا ہے۔درخواست گزار حسن خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ایسی پاورز ایگزیکٹو کے پاس نہیں ۔علی جہانگیر صدیقی کا تقرر سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ۔عدالت نے ریمارکس دئیے یہ تعیناتی ایگزیکٹو کا اختیار ہے، انہیں فیصلہ کرنے دیں۔بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔دوسری جانب علی جہانگیر صدیقی کے وکیل وسیم سجاد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ 

شیئر: