Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کی خودکشی کے بعد باپ نے گلے میں پھندا لگا کر جان دیدی

 لندن .....  بچوں سے دوری والدین کیلئے  ویسے بھی ناقابل برداشت ہوتی ہے مگر یہ جدائی کا مرحلہ اچانک یا  تکلیف دہ انداز میں سامنے آجائے تو انکی حالت اور بھی غیر ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں شائن واٹر پارک کے علاقے میں رہنے والے ایک شخص کے ساتھ ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ   21سالہ نوجوان میکالے لینارٹ نے چند ہفتے قبل نامعلوم وجوہ کی بناء پر خودکشی کرلی تھی اور اس سانحہ نے ان کے  والد مارٹن کو بری طرح جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق 21سالہ نوجوان مسٹر مارٹن کا اکلوتا بیٹا تھا اور مبینہ طور پر اپنی دوست سے طویل المدت تعلقات ختم ہوجانے پر اپنی جان دیدی تھی۔ اب اس کے والد نے بھی نہ صرف جان دیدی ہے بلکہ وہ بھی  ٹھیک اسی طرح اور اسی کمرے میں خودکشی کی۔ جہاں ان کے بیٹے نے خودکشی کی تھی۔ جوان بیٹے کی موت کے بعد  مسٹر  مارٹن نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ بالکل ٹوٹ چکے ہیں اور بیٹے کا چہرہ ہر وقت انکی نگاہوں میں رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ سکون سے محروم ہوگئے ہیں۔  جب  مقامی عدالت نے بھی باپ بیٹے کی خودکش کے واقعہ پر غور شروع کردیا ہے۔عدالتی ذرائع کا کہناہے کہ لوگوں کو اس طرح کے اقدام سے دور رہنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -کولمبیا : شوہر کو دھوکہ دینے کی کوشش ناکام ہوگئی

شیئر: