Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرٹھ دہلی شاہراہ پر ٹرک نے7افراد کو کچل دیا،2ہلاک

میرٹھ۔۔۔۔میرٹھ دہلی شاہراہ پر بے قابو ٹرک نے 7افراد کوروندڈالا۔اس حادثے میں2افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2ہوم گارڈز  اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مشتعل ہجوم نے لاشوں کو شاہراہ پر رکھ کر مظاہرہ کیاجس سے ٹریفک اژدہام پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو منتشر کرکے حالات کو کنٹرول کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تیز رفتار ٹرک اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کنارے کھڑے افراد کو روندتا ہوا فٹپاتھ پر قائم دکانوں میں گھس گیا۔ٹرک ڈرائیورساجد کو ہجوم نے پکڑلیا اور جم کر پٹائی کی۔ موقع پر موجود افراد نے ٹرک کے نیچے پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکال کر فوراً اسپتال پہنچایا۔مرنیوالوں کی شناخت ابھی تک نہ ہوسکی ۔5 شدید زخمیوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی نے گلے مل کرکیاروسی صدر کا استقبال، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: