پومپیو سے ملاقات کے بعد امریکی رویہ بدل گیا،شاہ محمود
ملتان..وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد امریکہ کے پاکستان کیلئے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔گستاخانہ خاموں کے معاملے پر پاکستان کا موقف تسلیم کیا گیا ۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ امر یکہ نے امداد نہیں دی تھی بلکہ ان کے د ئیے ہوئے پیسے ہماری بقا کی جنگ میں ہونے والے نقصان کی ادائیگی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا ہر ملک کی خواہش ہوتی ہے۔. پاکستان کا موقف یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم آسمان سے تارے توڑ کر نہیں لا سکتے تاہم کوشش تھی کہ قومی نظر ئیے کی حمایت کریں۔ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اس کیس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ عدلیہ خودمختار ہے اور ہمیں اس کے فیصلوں کا احترام کرنا ہے۔