واشنگٹن۔۔۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے افغانستان میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجی کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والا 23 برس کا جیمز اے سلیپ تھا۔ اس کا تعلق شمالی کیرولینا کے شہر مورہیڈ سے تھا۔ یہ فوجی جمعرات کو شورش زدہ افغان صوبے ہلمند میں بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوا۔