Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوا زشریف سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرینگے

لاہور ..مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر سے باقاعدہ طور پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیئر لیگی قیادت شرکت کریگی۔ اجلاس کی صدارت نواز شریف کرینگے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کے بعد کیا ہے۔ جاتی امراءمیں شریف فیملی کی اہم میٹنگ ہوئی ۔نوازشریف سمیت مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بڑے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز شریف شریک ہوئے۔ نیب کےہاتھوں شہباز شریف کی گرفتاری کے محرکات کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کیا ہے۔ شہبازشریف کی گرفتاری اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے حمزہ شہباز شریف کو مختلف امور پر ہدایات دیں اور کہا کہ وہ تمام پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کا سلسلہ تیز کریں ۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کو مزیدتیز کرتے ہوئے عوامی میٹنگوں میں شہباز شریف کی گرفتاری اور حکومتی غیر قانونی اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں ۔

شیئر: