کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، معظم احمد خان
نمائندہ اردو نیوز ۔ ابوظبی
پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی ہر ممکن کاوشیں عمل میں لا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان معظم احمد خان نے پختون ویلفیئر آرگنائزر یشن کے صدر محمد زبیر خان ‘خلیل الرحمن بونیری ‘حاجی دراز خان اور وفد میں شامل دیگر عہدیداران سے ملاقات میں کیا ۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
وفد میں شامل پختون ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران نے سفیر پاکستان کو پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اسکولوں کی حالات زار ‘ڈیڈباڈی پاکستان بجھوائے جانے اور مستحق پاکستانیوں کی مالی امداد کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس ضمن میں سفارتخانہ پاکستان ابوظبی اور پاکستانی قونصلیٹ دبئی اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ کمیونٹی کو درپیش مسائل سے چھٹارہ مل سکے ۔
-
امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں