300برس قبل اطالوی تجارتی جہاز کے ڈوبنے کا رازدریافت
املج .... سعودی اطالوی ماہرین نے بحر احمر کے املج ساحل کے قریب 300برس قبل غرقاب ہونے والے تجارتی جہاز کی گتھی سلجھا لی۔ سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے اتوار کو ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ ماہرین 300 برس قبل اطالوی تجارتی جہاز غر ق ہونے کا سبب دریافت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ جو تجارتی جہاز سطح آب سے 20میٹر گہرائی میں پڑا ہوا ہے وہ آگ لگنے کی وجہ سے ڈوبا تھا۔