بیونس آئرس:یوتھ اولمپکس،4ہزار ایتھلیٹس کی شرکت
بیونس آئرس:بیونس آئرس میں یوتھ اولمپکس گیمز کا افتتاح کر دیا گیا۔ ہزاروں ایتھلیٹس گلیوں بازاروں میں جمع ہوئے۔ رنگا رنگ تقریب کا انعقاد بھی ہوا۔ مشعل روشن کی گئی اور آتشبازی کے شاندار مظاہروں نے دل جیت لیے۔ارجنٹائن کے شہر میں کھلاڑیوں سمیت آفیشلز کا ہجوم دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر سائیکل کو ہوا میں چلایا گیا۔ایونٹ کے افتتاح پر مشعل روشن کی گئی جس سے پرستار بھی بے حد محظوظ ہوئے۔ تقریب میں آتشبازی نے آسمان پر رنگینیاں بکھیر دیں، 15سے 18سال عمر کے 4ہزار ایتھلیٹس 32مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں