بوڑھی خاتون ٹریفک حادثے کا شکار
طائف... ایک معمر خاتون مسجد عبداللہ بن عباس سے اپنی ایک رشتہ دار کی نماز جنازہ پڑھ کر سڑک عبور کرتے ہوئے روڈ حادثے کا شکار ہوگئی۔ ایک گاڑی اسے روند کر فرار ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ طائف کے باشندوں نے مقامی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر کچلنے کے واقعات کے سدباب کیلئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔