بیجنگ.... چینی حکومت نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ چین کی جہاز راص کی کمپنی مرچنٹ کے مالک شیہ چون لین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے شدت اختیار کرجانے کے بعد چین نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ہے۔انھوں نے چین کی آئل ریفائنریز اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ سے تیل کی خریداری کرنے سے گریز کریں۔اگست میں چین نے امریکہ سے 97 لاکھ بیرل تیل خریدار تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد ستمبر میں تیل کی یہ خریداری صرف 6 لاکھ بیرل پر پہنچ گئی۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ا سٹیل اور المونیم پر ٹیکس لگائے جانے کے بعد شروع ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے اب تک مختلف مصنوعات اور اشیاءپر 50 ارب ڈالر کا ٹیکس لگایا جا چکا ہے۔