Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہمارا نصب العین پاکستان میں سادات کے بچوں کی بہتری ہے“

سادات سماجی تحریک کے اجلاس ریاض می عہدیدار مقررین کا اظہار عزم
ریاض ( ذکاءاللہ محسن ) سادات سماجی تحریک کے عہدیداروں اور ارکان کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا جس میں مقررین نے فلاح انسانیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کےلئے قدم قدم پر نیکی رکھی ہے اور سب سے افضل نیکی انسانیت کی فلاح و بہبود اور دکھ درد میں مبتلا افراد کی تکلیفوں کا مداوا ہے۔ دین اسلام میں قرآن پاک اور حدیث نبوی میں بھی یہی درس ملتا ہے کہ غریب اور نادار لوگوں کی مدد اور ان کی تکلیفوں کو دور کیا جائے۔ فلاح انسانیت تبھی اپنی معراج کو پہنچ سکتی ہے جب ہم ملکر غریب اور نادار لوگوں کے کام آئیں۔ سادات سماجی تحریک ریاض کے صدر سید سرور شاہ کا کہنا تھا کہ انکی سماجی تحریک گزشتہ ایک سال سے کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں سید برادری کےلئے کام کرنا ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے جہاں حکومت کی ذمہ داریاں ہیں وہیں ہم پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے طور پر ملکر بھلائی کے کاموں کو فروغ دیں ۔ سرپرست مولانا نور قاہر شاہ،جنرل سیکریٹری سعودی عرب ظاہر شاہ ،سرپرست اعلیٰ ریاض وحید جان باچہ،سیکرٹری علماءکونسل مولانا بیرون شاہ،جنرل سیکریٹری ریاض فلک ارشاد، سیکریٹری انفارمیشن ریاض اصغر علی شاہ ،جوائنٹ سیکریٹری زار ولی شاہ،سیکریٹری یوتھ آفیئر زمان شاہ اور دیگر نے کہا کہ وہ سادات سماجی تحریک کے چیئرمین لال بادشاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو ہمیں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار کرتا ہے ۔سادات برادری پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سعودی عرب میں بیٹھ کر اپنی برادری کے دکھ سکھ کے ساتھی بنیں اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستان میں سادات کے بچوں کی بہتر زندگی کے لئے عملی اقدامات کریں ۔
 

شیئر: