Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین کے لئے انصاف

منگل 9اکتوبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد “ کا اداریہ نذر قارئین
وزارت انصاف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اپنے ولی عہد شہزادہ محمد کے عہد میں مختلف حوالوں سے کارکردگی کو بہتر سے بہتر تر بنایا۔ مثال کے طور پر خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں۔ لیبر کورٹس کے قیام نے نجی اداروں اور کمپنیوں کے کارکنان کے تنازعات کو خصوصی بنیادوں پر حل کرنے کی روایت قائم کی۔ وزیر انصاف و سربراہ اعلیٰ عدالتی کونسل شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے اس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبر کورٹس کے تمام معاملات ڈیجیٹل سسٹم کے تحت انجام دیئے جارہے ہیں۔ اسکی بدولت عدالتی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا ماحول برپا ہورہا ہے۔ دیگر عدالتیں بھی ان سے روشنی لیں گی۔
وزارت انصاف پوری دنیا کو منفرد عدالتی ماحول فراہم کرنے کے مشن پر کام کررہی ہے۔ وزارت انصا ف عدالتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار اور منظم کرنے کیلئے اسلامی شریعت سے روشنی لے رہی ہے۔ وزارت انصا ف چاہتی ہے کہ عدالتی ثقافت اداروں کی صورت میں پورے ملک میں عام ہو۔ وزارت انصاف نے وژن 2030کو روبعمل لانے کیلئے مختلف اقدامات کئے۔ مثال کے طور پر سعودی نظام عدل کی بابت مثبت آگہی پیدا کرنے کی حکمت عملی متعارف کرائی گئی۔ بچوں کی نگہداشت کے احکام پر عمل درآمد کرنے والے مراکز قائم کئے گئے۔ بچوں سے ملنے کے معاملات ٹھیک کئے گئے۔ اسی کے ساتھ ساتھ مختلف فریقو ںکے درمیان مصالحتی عمل کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ عدالتوں کا دفتری نظام جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔ انفارمیشن ڈیٹا اور وثیقہ نویسی کے متحرک ادارے روشناس کرائے گئے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: