Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلتھ انشورنس کی فیس میں اضافہ کتنا

ریاض ...ہیلتھ انشورنس کمپنیوں نے افراد کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے نرخوں میں 70فیصد اضافہ کردیا۔ یہ بات متعدد آجروں اور سعودی شہریوں نے الوطن اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انشورنس کمپنیاں انشورنس پیکیج افراد کو 70فیصد زیادہ نرخوں اور آجروں کو 5تا 10فیصد زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے لگی ہیں۔ ہیلتھ انشورنس کے ترجمان یاسر المعارک نے الوطن اخبار کو بتایا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم میں نئے اضافوں کے بعد پیکیج کے نرخ ڈھائی فیصد سے زیادہ نہیں بڑھائے گئے۔
 

شیئر: