نیروبی ۔۔۔کینیا میں بس کے حادثہ میں 40 مسافر ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ حادثہ کے باعث بس کی چھت بھی پھٹ گئی ۔ ٹریفک کے صوبائی افسر نے کیروچیو کائونٹی میں جائے حادثہ پر میڈیا کو بتایا کہ 40 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے ۔