Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”می ٹو“ وقت کی ضرورت ہے، ایشوریہ

معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن بھی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ رائے نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ہی ”ہراسانی“ کے خلاف آواز بلند کی۔ ماضی میں بھی کرچکی ہوں، اب بھی کروں گی اور ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی۔ جہاں تک خواتین کو آواز اٹھانے کے لئے اعتماد دینے کی بات ہے تومجھے خوشی ہے کہ اب اس میں شدت پیدا ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا نے اس گفتگو کو ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ ”می ٹو“ تحریک وقت کی ضرورت ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔
 

شیئر: