آتشبازی میں مملکت شامل،نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
ریاض ...سعودی عرب کا نام بیک وقت متعدد علاقوں میں زبردست آتشبازی پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ سعودی عرب کے قومی دن ”الیوم الوطنی“ کے موقع پر بیک وقت 9لاکھ62ہزار168ہزار آتش بازی استعمال کرکے فلپائن کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا گیا جس نے 810ہزار آتشبازی کا ریکارڈ قائم کررکھا تھا۔ مملکت کے متعدد شہروں میں 58مقامات پر آشبازی کے منظر 80لاکھ افراد نے دیکھے اور پسند کئے۔