Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے ہی کہا تھا حکومت نہیں چلے گی،فضل الرحمان

بنوں... جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ25 جولائی کے انتخابات میں عوام سے چوری ہوئی ہے جس کا چور بھی معلوم ہے۔ ضمنی الیکشن میں عوام کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں ۔ بنوں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کام بیت الخلا ءکی صفائی ہے۔ میں نے 15 سال پہلے کہا تھا یہ حکومت چلانے والے نہیں۔ پٹرول مہنگا کرکے بیت الخلاءصاف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا ۔میں تو یہ تجویز کرتا ہوں کہ ایک فورس تشکیل دی جائے ایسا نہ ہو کہ وہ خود کشی کریں کیونکہ ان کی جان بچانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔انہوں نے کہا کہ بنوںکے عوام نے عمران خان کو جتوایا۔ عمران خان نے پھر بنوں کے عوام کو چھوڑ کر ایک ملا کو این اے 35کا ٹکٹ دیا حالانکہ ان کا خاندان اسے اپنا ہی نہیں مانتے۔ اپنے خاندان والے ان سے انکاری ہیں تو وہ انتخابات میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
 

شیئر: