Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا

ممبئی۔۔۔۔تامل ناڈو کے شہر تریچی سے دبئی جانے والاایئر انڈیا کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔اس میں 136مسافر سوار تھے۔ ٹیک آف کرتے وقت طیارے کا پہیہ ایئر پورٹ پر تعمیرعمارتوں اور ایئر ٹریفک لیول کی متعدد دیواروں سے ٹکراگیاجس سے دیواریں منہدم ہوگئیں۔طیارے کی منزل تبدیل کرکےممبئی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔اس واقعہ میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔طیارے کے پائلٹ کو ڈیوٹی سے معطل کردیا گیا۔ تامل ناڈوکے وزیر سیاحت ویلا مانڈی  نٹراجن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ۔ایئرپورٹ کے حکام اور انجینیئرز نے طیارے کی جانچ اور اصلاح و مرمت کے بعد پرواز کے قابل قراردیدیا۔ایئر پور ٹ کو معمول کی پرواز کیلئے کھول دیا گیا۔حکام کے مطابق اگر طیارے کو پرواز کی اجازت دی جاتی اور لینڈنگ کے وقت پہیے نقصان پہنچنے کی صورت میں نہ کھلتے تو اسے سمندر میں اتارنا پڑ سکتا تھا۔حال ہی میں اسی قسم کا واقعہ پیش آیا جب ایک طیارے کا پہیہ اترتے وقت نہیں کھل سکا اور لینڈنگ سسٹم بھی فیل ہوگیا۔اس کے باوجود پائلٹ نے طیارے کو بڑی مہارت کے ساتھ ایئرپورٹ پراتار لیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -فرضی ٹکٹ کے ذریعے ایئرپورٹ میں داخل ہونیوالا روسی گرفتار
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: