Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیوایم پاکستان کو بچاوںگا ، فاروق ستار

کراچی...ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میرا مقصدایم کیو ایم پاکستان کو بچانا ہے۔ جماعت کو غلط ڈگر پر چلایا جا رہا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 اگست کو لندن سے باضابطہ قطع تعلقی کے اعلان کے بعد یہ بات واضح ہے کہ 22 اگست کے واقعہ میں کون ملوث تھا اور کون نہیں۔ اس واقعہ کے بعد بنائے جانے والے مقدمات کے حوالے سے ہماری خواہش ہے کہ جلد فرد جرم عائد ہو یہ مقدمہ منطقی انجام کو پہنچے۔ اس مقدمہ کا قائم رہنا لوگوں کی حب الوطنی پر سوال ہے۔فاروق ستارنے کہا کہ گزشتہ روز میری پریس کانفرنس کے بعد رابطہ کمیٹی نے یہ تاثر دیا کہ مجھے منایا جائے گا۔ میں کسی سے ناراض نہِیں ہوں، کیا ہم اتنے گئے گزرے ہیں کہ مجھے منانے کی بات کی جائے گی۔ یہ کہوں کہ آپ میری عزت کریں یہ میرا مطالبہ نہیں ۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ انتخابات 2018 میں ہم ہارے بھی ہیں اور ہرایا بھی گیا ۔ میرا مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان کو بچانے کا ہے۔میں کہتا ہوں کہ کارکنان کی 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن کو واپس بحال کیا جائے۔اب انٹرا پارٹی الیکشن مِیں بات ہوگی۔ اس میں فیصلہ ہوگا کہ کارکنان کس کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے کسی اجلاس میں نہیں بلایا گیا اور نہ کسی جگہ مشاورت کی گئی۔ 12 ستمبر کو رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا کیوں کہ رابطہ کمیٹی کا رکن ہونا نہ ہونا برابر ہے۔

شیئر: