ضمنی الیکشن،عمران خان نے ووٹ کاسٹ کیا
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد... ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جار ی ہے جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا ۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں کے ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2، 2 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ن لیگ اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ ہے۔ بیرون ملک پاکستانی بھی آن لائن ووٹنگ کے ذریعے حصہ لے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔عمران خان ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن موہڑہ نور اسکول بنی گالہ پہنچے ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔