گوگل پلس کو بند کرنے کا اعلان
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
گوگل کی جانب سے سوشل شیئرنگ ویب سائٹ گوگل پلس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے گوگل پلس کو 2011 میں متعارف کرایا تھا اور اس کا مقصد فیس بک جیسی سوشل شیئرنگ ویب سائٹس کا متبادل فراہم کرنا تھا تاہم یہ حریف ویب سائٹس کے مقابلے میں زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ رواں برس مارچ میں ہیکرز نے گوگل پلس سمیت گوگل کے پانچ لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا ہیک کر لیا تھا جس کے بعد کمپنی نے اب گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن کی مدد سے صارفین کے ہیک ہونے والے ڈیٹا کو محفوظ کر لیا ہے البتہ اب گوگل پلس کو بند کر دیا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کئی نئے فیچرز اور ٹولز بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔