پاک،افغان کشیدگی، با ب دوستی بند
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
کوئٹہ ... بلوچستان میں پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور کشیدگی کے باعث چمن میں باب دوستی کو بند کر دیا گیا ۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کے دوران افغان فرسز کے ساتھ تلخ کلامی دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ سرحد کی بندش سے افغان ٹرانزٹ ٹرید اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئیا۔باب دوستی بند ہونے کے باعث سرحد کی دونوں جانب سیکڑوں لوگ پھنس گئے اور انہیںمشکلات کا سامنا ہے۔