فلائیڈ مے ویدر نے نوٹوں میں کھیلنے کی مثال سچ ثابت کر دی
لاس اینجلس: دنیا کی امیر ترین باکسنگ فائٹ جیت کر رِنگ کو گڈ بائے کہنے والے فلائیڈ مے ویدر نے نوٹوں میں کھیلنے کی مثال سچ ثابت کر دی ۔ڈالرز کے ڈھیر لگا کر مستیاں کرنے کی ویڈیو بھی ہٹ ہو گئی۔ کونر مک گریگر کے خلاف دنیا کی مہنگی ترین فائٹ جیت کر پیسوں میں کھیلنے کی مثال سچ ثابت کرنے لگے۔ 40سالہ فلائیڈ مے ویدر باکسنگ رنگ کو تو خیرباد کہہ چکے لیکن میڈیا میں اِن رہنا نہیں بھولے۔ ان گنت ڈالرز کو ہوا میں اچھالنے کا انداز فلائیڈ مے ویدر کا منفرد اسٹائل بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر خوب ہٹ ہو گیا۔