Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ضمنی الیکشن کے نتائج مستقبل کا پیغام ہیں‘‘

اسلام آباد:  ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی نیب عدالت میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات واضح پیغام دے رہے ہیں کہ آنے والا وقت کیسا ہوگا؟ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے اور میں پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمیں فتح دی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کے پہلے 50 دنوں میں ضمنی الیکشن کا ایسا نتیجہ آیا ہے اور اس الیکشن میں ہم نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے ن لیگ کو ووٹ۔ میرے بعد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہونے والا سلوک اور مقدمات سب کے سامنے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہارون بلور کی بیوہ رکن اسمبلی بن گئیں

شیئر: