9.12ملین ٹن گندم اور جو درآمد
جازان ۔۔۔غلہ جات کے اعلیٰ ادارے نے 2018ء کے دوران 9.12ملین ٹن گندم اور جو درآمد کیا۔یہ اقدام درآمدی گندم کی ضرورت پوری کرنے اور اسٹراٹیجک ذخیرے کا معیار برقرار رکھنے کی غرض سے کیا گیا۔ مویشی پالنے والوں کی طلب کو بھی مد نظر رکھا گیا۔ اعلیٰ ادارے نے الوطن اخبار کو بتایا کہ وہ 2015سے ابتک 3.2ارب ریال لاگت کے متعدد منصوبے نافذ کرچکا ہے۔