Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سج دھج والی تصویر بھیجنے پر قید و جرمانہ

جدہ۔۔۔۔قانونی مشیر اور وکیل خالد ابوراشد نے خبردار کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں سج دھج کے ساتھ لی جانے والی تصاویر بھیجنے پر 5برس قید اور 30لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ابوراشد نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے کنگ فیصل ہال میں لیکچر دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا پر رابطہ جات کے مسائل اطلاعاتی جرائم کے دائرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی کے راز دریافت کرنے کیلئے سن گن اور ہیکنگ اطلاعاتی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئی بھی ادارہ کسی بھی شخص کے نجی موبائل کی تلاشی لینے کا مجاز نہیں۔ پبلک پراسیکیوشن اس سے مستثنیٰ ہے جس کا ممبر متعلقہ مقدمے کی جانچ کیلئے موبائل میں موجود ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ وہ جادو ٹونے کرنے والوں سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -انڈونیشیا ’’جنادریہ33‘‘ میلے کا اعزازی مہمان

شیئر: