مملکت کیخلاف سازشیں بندکی جائیں ، صومالیہ
ریاض۔۔۔صومالیہ نے بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوششوں کیخلاف سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔ صومالیہ کے دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب کو بدنام کرنے، نقصان پہنچانے اور اس کے کردار کی وقعت کم کرنے اور اقتصادی مفادات کو تہ و بالا کرنے کی ہرکوشش کیخلاف وہ سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ صومالیہ نے مملکت کیخلاف نفرت انگیز مہم اور سازشیں بند کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔